Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رویہ میں تبدیلی اورانتظامی مہارت سے موب لنچنگ کا خاتمہ ممکن ہے، نائب صدر

نئی دہلی۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے نام نہاد گئو رکشکوں کو سخت لتاڑلگاتے ہوئے کہا کہ نفرت اوربھیڑ کے ذریعے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے معاملات میں ملوث افرادکو قوم پرست نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موب لنچنگ جیسے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے صرف قانون ہی کافی نہیں بلکہ سماجی رویے میں تبدیلی انتہائی ضروری ہے۔نائب صدر نے بھیڑ کے ہاتھوں قتل کے واقعات پر سیاست کئے جانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی پارٹیوں سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ نفرت اور پُرہجوم قتل کے واقعات پرسوال کے جواب میں نائب صدر نے کہا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ نائیڈو نے کہا کہ سماجی رویہ میں تبدیلی ضروری ہے۔جب آپ کسی دوسرے کا قتل کررہے ہیں تو خود کو قوم پرست کیسے کہہ سکتے ہیں؟مذہب ، نسل ، رنگ اور جنس کی بنیاد پر آپ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 9ریاستوں میں ہجومی تشدد کے واقعات میں 40افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ نائیڈو نے کہا کہ نربھیا معاملہ پر ہنگامہ کے بعد قانون بن گیا لیکن اس پر قابو پایا جاسکا؟انہوں نے کہا کہ سیاست سے گریز کرنا چاہئے ۔ اس کیلئے سیاسی قوت ارادی ، انتظامی مہارت کی ضرورت ہے تبھی سماجی لعنت کا خاتمہ ممکن ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -41سال تک مقدمہ لڑتی رہی،کامیابی موت کے بعد ملی

شیئر: