یو پی ایس سی کی ویب سائٹ ہوئی ہیک، ڈوریمون کی تصویرلگادی
نئی دہلی۔۔۔۔یونین پبلک سرس کمیشن کی ویب سائٹ ہیکرز نے پیر کی شب ہیک کر لی۔ حکومت ہند کے زیر اہتمام ویب سائٹwww.upsc.gov.in کے ہوم پیج پرمعروف کارٹون ڈوریمون کی تصویر نظر آرہی ہے۔ جس پر لکھا تھا، ’ ڈوریمون!!! فون اٹھاو‘۔ اس پیج کے نچلےحصہ میں ’ آئی ایم اسٹیوپیڈ ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی پس منظر میں اس کارٹون سیریئل کا ٹائٹل ٹریک بج رہا تھا۔ خبر لکھے جانے تک یہ ویب سائٹ ڈاون تھی۔یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی رہی کہ ویب سائٹ ہیک ہونے سے ٹھیک ایک دن قبل ہی یو پی ایس سی کے پورٹل پر 2018 کے لئے داخلہ درخواست کا عمل شروع ہوا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آتے ہی کئی لوگوں نے ٹویٹر پر اس ہیک شدہ ویب سائٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کئے۔ وہیں کئی لوگوں نے وزیر اعظم مودی، ڈیجیٹل انڈیا اور آٹی وزارت پر اس کی شکایت درج کراتے ہوئے اس کو فوراََ ٹھیک کرنے کی اپیل کی۔