Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں آرایس ایس کا ہوں لیکن اردو سےمحبت کرتا ہوں،گورنررام نائک

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کے گورنررام نائک نے اردو سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ میرا تعلق آر ایس ایس سے ضرور ہےمگرمجھے بھی اردو سےمحبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرایس ایس بھی اردو کی طرح لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ جو لوگ آر ایس ایس کو اردو کا مخالف سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔رام نائک نے کہا کہ آرایس ایس کو  اردوزبان سےنفرت کی بات  بالکل غلط ہے۔ زبانیں جوڑنے کا کام کرتی ہیں، ملک کی تقسیم سے قبل اردو کا رواج عام تھا۔اس وقت آرایس ایس کی تشہیری مہم اردوزبان میں ہی چلائی جاتی تھی لہذا اس غلط فہمی کو ختم کرنا چاہئے۔ آرایس ایس کا کام جوڑنا ہے، اس لئے جو جس زبان کو سمجھتا ہے، وہ استعمال کی جاتی ہے۔رام نائک نے کہا کہ اترپردیش میں ہندی کے بعد اردو زبان اکثریتی زبان ہے۔ راج بھون کے باہرگیٹ پرجوبورڈ لگے تھے، وہ بوسیدہ ہوگئے تھے میں نے اس پراردو زبان میں تحریر کروایاجس پرمیرے پاس فون آیا کہ آپ پہلے گورنر ہیں جنہوں نے اردو زبان کو بھی عزت بخشی ۔
مزید پڑھیں:- - - -یو پی ایس سی کی ویب سائٹ ہوئی ہیک، ڈوریمون کی تصویرلگادی

 

شیئر: