سندھی تکوں سے لطف اندوز ہوں
اجزاء:
گوشت ایک کلو (بغیرہڈی کا، چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
لہسن
ادرک کا پیسٹ دو چائےکے چمچ
لال مرچ (پِسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مسالا(پِسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
دہی ایک کپ
لال مرچ(کُٹی ہوئی)ایک چائے کا چمچ
پیاز تین عدد
گوشت گلانے کا پاؤڈر آدھا چمچ
لیموں دوعدد(رس نکال لیں)
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ اور تیل چار کھانے کے چمچ
ترکیب: ایک باؤل میں گوشت ڈالیں۔ پھر اس پر گوشت گلانے کا پاؤڈر چھڑک کر دہی، ادرک، لہسن کا پیسٹ اور تمام مسالاجات شامل کرکے تقریباً تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب تیل گرم کریں اور اس میں گوشت بمع مسالاجات ڈال کر بھونیں۔جب خوشبو آنے لگے، تو آدھا کپ پانی ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں۔پانی خشک ہو جائے، تو اچھی طرح بھون کر کوئلے کا دھواں دیں اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔