خوبصورتی کا تعلق صرف چہرے سے نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل پیکج کا نام ہے . جس میں چہرے کے ساتھ آپ کےہاتھ اور پاؤں کا صاف ا ور خوبصورت ہونا بھی اہم ہے . چہرے کی طرح پاؤں آپ کی مکمل توجہ چاہتے ہیں . اگر ان کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بدنما لگتے ہیں . باقاعدگی سے پیڈی کیور کروائیں . اگر پاؤں زیادہ میلے اور کھردرے ہو گئے ہوں تو روزانہ رات کو پاؤں پر سرکہ اور دہی ملا کر مساج کریں اور صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں . چند دن میں پاؤں سے میل اور نشانات کا خاتمہ ہو جائے گا .
دن بھرکی تھکن سے پاؤں پر سوجن آجاتی ہے اور پاؤں دکھنے لگتے ہیں . اسکے علاج کے لیے سونے سے قبل ایک ٹب گرم پانی میں پانچ چمچ نمک ڈال کر اس میں پاؤں بھگو کر پر سکون ہو کر بیٹھ جائیں . یہ طریقہ صرف پیروں کی حفاظت ہی نہیں کرتا بلکہ تمام جسم کی تھکن بھی دور کرتا ہے . پاؤں جب بھی دھونے ہوں اس سے پہلے کولڈ کریم یا موسچرائزنگ لوشن ضرور ملیں اس کے بعد پاؤں دھونے سے ان میں سختی یا کرختگی نہیں آئے گی . رات کو بھی ایسے ہی پاؤں لے کر مت سوئیں بلکہ کوئی کریم یا لوشن لگا کر سوئیں .
پاؤں کی پھٹی جلد کو ٹھیک کرنے کے لیے دو شلجم لے کر چھلکوں سمیت ٹکڑے کرلیں . کسی بڑے برتن میں پانی بھر کر شلجم ابالنے کے لیے رکھ دیں . جب شلجم گل جائیں تو اس میں نمک اور سرسوں کا تیل ملائیں پھر اس پانی میں پاؤں ڈال کر بیٹھ جائیں . جب پانی ٹھنڈا ہونے لگے تو پاؤں نکال کر کسی کپڑے سے صاف کرلیں . تین چار مرتبہ یہ عمل دہرانے سے پاؤں کی جلد ٹھیک ہوجائے گی .