Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل مکہ نے نئے سال کا استقبال کیسے کیا؟

مکہ مکرمہ ... اہل مکہ نے ہر برس کی طرح امسال بھی نئے ہجری سال کا استقبال سفید بادام اور دودھ والے قہوے اور سبزیوں کی ڈشوں سے کیا۔ اہل مکہ امسال مطلع ابر آلود ہونے اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث 1440ھ کا چاند نہیں دیکھ سکے۔ سپریم کورٹ کے اعلان کے مطابق 11ستمبر 2018ءمنگل کو نئے سال کا پہلا دن ہے۔ اہل مکہ کسی عقیدے کے بغیر ہر سال نئے ہجری برس کے پہلے دن اپنے گھروں میں سبزیاں تیار کراتے ہیں اور دودھ نیز سفید بادام کا قہوہ نوش کرتے ہیں۔ سوچ یہ ہے کہ سفید بادام اور دودھ کا استعمال سال بھر ایمانداری سے کام لینے کے عزم کا اظہار ہے۔ 
 

شیئر: