Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے سری لنکن ویمنزز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

 
گال: ہند کی ویمنززکرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ مہمان ٹیم کے بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے میزبان ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتی چلی گئی۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی 8کھلاڑی دہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں اور 35.1 اوورز میں 98 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ ہند نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں ایک وکٹ کی شراکت پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا اور ہندکی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔
کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: