مغربی بنگال: غیر ت کے نام پر مسلم خاتون کا قتل
کولکتہ۔۔۔۔۔مغربی بنگال میں ایک مسلم خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کے الزم میں بھائی اور والد کوپولیس نے گرفتار کرلیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ خاتون کا تعلق ایک ہندو لڑکے سے ہوگیا تھا۔سینیئر پولیس افسرنے بتایا کہ باپ بیٹے بہار کے جمال پور کے رہنے والے ہیں جنہیں کولکتہ کے ضلع بردوان سے گرفتار کیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ 31 اگست کو یہاں سے 19 کلو میٹر دو رایک کھیت سے ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی تھی جس کا چہرہ پتھر سے کچل دیا گیا تھا۔پولیس افسر کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران خاتون کے جسم پر 2 موبائل نمبر تحریر تھے جس پر کال کرنے سے اس شخص کا سراغ لگا جس کے ساتھ خاتون کے تعلقات تھے ۔بعدازاں پولیس ممبئی میں اس کے ہندودوست کے پاس پہنچی جس نے خاتون کے گھر کا پتہ اور اہل خانہ سے متعلق معلومات فراہم کیں۔