Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجنور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک

بجنور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بجنور میں واقع موہیت پیپر مل اینڈ کیمیکل پلانٹ میں میتھین گیس کا ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں وہاں کام کرنے والے 6افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔مرنے والوںاور زخمیوں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے اور فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کارروائی میں مصروف ہیں۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایاجہاںان کا علاج جاری ہے۔اطلاع کے مطابق آج صبح 11مزدور گیس پلانٹ کے ٹینک میں ویلڈنگ کا کام کررہے تھے جس میں میتھین گیس بھری ہوئی تھی۔ اسی دوران ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس حادثے میں  6مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 2کی حالت نازک ہے جبکہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق لاپتہ مزدور کی تلاش جاری ہے۔ بعض مزدوروں کے ٹینک میں گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جنہیں نکالنے کیلئے ٹینک خالی کیا جارہا ہے۔حادثے میں مرنیوالوں کے نام بال گووند ، روی ، لوکیندر، کمل ویر، وکرانت اور چیت رام بتائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوکورٹ کے مسئلے پرہائیکورٹ نےیوپی حکومت سے جواب طلب کرلیا

شیئر: