سینے کی جلن اور معدے کی تیزابیت کی چھٹی
تیزابیت کے سبب سینے میں پیدا ہونے والی جلن ایک ایسی پریشانی ہے جو بعض افراد کو اکثر درپیش رہتی ہے . سینے کے جلن کی بنیادی وجہ تیزابیت ہے . جسکے باعث سینے اور بعض اوقات حلق میں بھی جلن محسوس ہوتی ہے . سینے کی جلن اورتیزابیت سے فوری نجات حاصل کرنے کے لیے آپ درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں .
آدھا چمچ کھانے کا سوڈا آپ کی مشکل آسان کرسکتا ہے . یہ ہاضمے کے لیے پیدا ہونے والے تیزاب میں شامل ہو کر اسکی تیزابیت ختم کردیتا ہے . آدھا چمچ کھانے کاسوڈا ایک گلاس پانی میں اچھی طرح حل کرکے پی لیں . کچھ ہی دیر میں آپ سینے کی جلن میں کمی ہوتی محسوس کریں گے . یاد رہے کہ یہ نسخہ ایک ہفتے سے زیادہ استعمال نہ کریں .
ایلوویرا کا پودا جلن کے علاج کے لیے ایک بہترین قدرتی شے ہے .یہ نہ صرف سورج سے جھلسی جلد کے لیے کارآمد ہے بلکہ سینے کی جلن میں بھی بہترین دوا ہے ۔ کھانے سے پہلے آدھا کپ ایلوویرا کا جوس سینے پر جلن سے نجات دلانے میں مدد دیتا ہے ۔
اس کے علاوہ سیب اور کیلے کا استعمال تیزابیت کے خلاف انتہائی موثر ہے ۔ دن بھر میں چند کیلوں کا استعمال یا سونے سے چند گھنٹے قبل ایک سیب کا استعمال آپ کو تیزابیت کی شکایت سے نجات دلاسکتا ہے ۔
کھانے سے بیس منٹ قبل ایک کپ ادرک کی چائے آپ کو تیزابیت سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ اس کا طریقہ کار انتہائی آسان ہے ۔ ادرک کے تین چھوٹے ٹکڑے دو کپ پانی میں آدھا گھنٹہ ابال کر اسے ٹھنڈا کرلیں اور کھانے سے بیس منٹ پہلے استعمال کریں ۔
سرسوں کا تیل انسانی صحت کے لیے بے پناہ مفید ہے ۔ اس کا استعمال تزابیت سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ ایک چمچ اعلی معیار کا پیلا سرسوں آپ کو تیزابیت سے فوری نجات دلاسکتا ہے ۔ استعمال کے لئے ایک چائے کا چمچ سرسوں کا تیل پی لیں ۔
بادام ایک بےپناہ مقوی غذا ہے ۔ کھانے کے بعد چند باداموں کا استعمال آپ کے نظام انہظام کو قوت بخشتا ھے اور تیزابیت سے نجات دلاکر سینے کی جلن سے آرام دلاتا ہے ۔