Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا آزاد یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم کیلئے داخلے شروع ہوگئے

    حیدرآباد- - - -  مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں نظامت فاصلاتی تعلیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ رواں سا ل 4 نئے کورسس ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام پروگرامس کا آغاز کیا گیا ہے۔ پروفیسرپی فضل الرحمن، ڈائریکٹر انچارج نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب نئے کورسز کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)اوربی ایس سی (فزیکل سائنسز) میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018   پر دستیاب ہیں۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2018ہے۔امیدوار مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463 (راست) اور 23008404  (ایکسٹینشن 217) سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، امراوتی (آندھرا پردیش)،نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی،جموں، سری نگر (جموں و کشمیر)اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سینٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -بجنور: کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی،6افراد ہلاک

شیئر: