گیلکسی نوٹ 9 کے لئے ستمبر کا سکیورٹی پیچ جاری
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
گیلکسی نوٹ 9 استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سام سنگ کمپنی نے نئی سکیورٹی اپڈیٹس جاری کردی ہیں۔ اپڈیٹ کا حجم 72 ایم بی ہے اور اس میں اسمارٹ فون میں موجود مختلف سیکیورٹی کے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ اپڈیٹ فی الحال رومانیہ ، سلاویکہ اور بلغاریہ کے صارفین کو دستیاب ہے تاہم اسے جلد تمام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔