شیاؤمی می 8 یوتھ کی مکمل تفصیلات جاری
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے می 8 یوتھ اسمارٹ فون کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ اسمارٹ فون کے اطراف میں میٹل ڈیزائن دیا گیا ہے۔ سم کارڈ کو بائیں جانب جبکہ والیوم اور پاور بٹن کو دائیں جانب جگہ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.26 انچ کا ہو گا اور اس میں اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج شامل ہوگا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 12 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 2 یا 5 میگا پکسل کا سکینڈری کیمرہ دیا جائے گا۔ سیلفی کے لیے اسمارٹ فون میں 24 میگا پکسل کا سنسر شامل ہوگا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3350 ملی ایمپیئر آورز کی ہو گی اور اس میں کوئیک چارج سپورٹ بھی شامل ہوگی۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔اسمارٹ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق تفصیلات جاری نہیں ہوئیں۔