Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کے ساتھ ظلم کا ازالہ ایک دن ضرور ہوگا‘ شہباز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لیے لندن میں موجود ہیں، اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اہلیہ کے انتقال پر بہت دکھی ہیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نے رہائی کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کیا تھا تاہم بعد میں میں نے پیرول پر رہائی کی درخواست پر دستخط کئے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نے 100 سے زائد پیشیاں بھگتی ہیں اس کے باوجود بھی نیب عدالت میں کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ ایک دن آئے گا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ازالہ اور انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی عدالت میں ہم سب نے ایک دن پیش ہونا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے قوم سے اپیل کی کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کےلئے دعائیں کرے۔
 

شیئر: