Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”غیر ملکیوں پر انحصارکے ذمہ دار آپ“

شقراء.... شقراءیونیورسٹی کے وائس چانسلر عوض الاسمری نے سعودی طلباءو طالبات کو یہ کہہ کر ناراض کردیا ”غیر ملکی اساتذہ اور اسکالرز پر انحصار کے ذمہ دار آپ اور آپ سے پہلے کے لوگ ہیں“۔ سعودی طلباءنے الاسمری کی اس بیجا صاف گوئی کا بہت برا مانا ہے۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ایک طالب علم نے نئے طلباءکے ا ستقبالیہ کے دوران وائس چانسلر سے استفسار کیا تھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ سعودی اسکالرز کو یونیورسٹی میں تعینات نہیں کیا جارہا ۔ الاسمری نے کہا کہ اس قسم کا سوال کرنے والے نادان اور تعصبات کا شکار ہیں۔ انہوں نے روایتی شائستگی سے دستبردار ہوتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اسکا باعث آپ، آپ کے برادر اورپرانی نسلیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بیرون مملکت سے تعلیمی عملے کی درآمد کو مسترد کرنے والے تعصبات کی عینک اتار دیں۔ الاسمری کے مذکورہ بیان پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
 

شیئر: