Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین، پیدل چلنے والوں پر گاڑی چڑھا دی،11 ہلاک

بیجنگ ۔۔۔جنوبی چین میں ایک کار ڈرائیور نے پُرہجوم چوک میں پیدل چلنے والوں پر اپنی کار چڑھا کر  11 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکو متی ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور منشیات فروش ہے اور اس نیگاڑی سے راہگیروں کو نشانہ بنا کر سوسائٹی سے اپنی سابقہ سزاؤں کا انتقام لینے کی کوشش کی ہے۔ اس واقعے میں دیگر 44 افراد زخمی ہیں۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور نے بعد ازاں لوگوں پر چاقو اور کدال سے وار بھی کیے۔ 

شیئر: