ماسکو۔۔۔ روس نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی باغی ایسی فلم فوٹیج پر کام کر رہے ہیں جسے وہ دنیا کے سامنے شامی فوج کی طرف سے ایک مبینہ کیمیائی حملے کی بعد کی صورتحال کے طور پر پیش کریں گے۔ شامی خانہ جنگی کے دوران مغربی ممالک کئی مرتبہ دمشق حکومت پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ اس نے عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں تاہم شامی حکومت اور اس کا اتحادی روس اس کی ذمہ داری باغیوں پر عائد کرتے آئے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق ایک امریکی چینل کا علاقائی عملہ ادلب کے شہر جسر الشغور پہنچا ہے تاکہ یہ فوٹیج تیار کر سکے ۔ یہ فوٹیج ٹی وی چینلز کے حوالے کی جائے گی اور اسے سوشل میڈیا پر ریلیز کرے گا۔