اوپو اے 7 ایکس اسمارٹ فون لانچ
جمعرات 13 ستمبر 2018 3:00
اوپو کمپنی نے اے 7 ایکس اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں 6.3 انچ ڈسپلے ، میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کو ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ اور اسمارٹ سائیڈ بار کو بھی اس فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 2099 یان ہے۔ فون کی فروخت 14 ستمبر سے شروع ہوگی اور اسے جامنی اور نیلے رنگ میں پیش کیا جائے گا۔