Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی فونز : آئی فون ایکس ایس

ایپل کمپنی نے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایونٹ میں آئی فون ایکس ایس کو نئے فلیگ شپ ڈیوائس کے طور پر متعارف کرادیا ہے۔ کمپنی کے سی ای او ٹم کک کے مطابق یہ ایپل کا اب تک کا سب سے ایڈوانسڈ آئی فون ہے۔ فون کا ڈیزائن پچھلے سال متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس سے ملتا جلتا ہے۔ اس آئی فون میں 5.8 انچ بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں آئی فون ایکس کے طرز کا نوچ بھی شامل ہے۔نوچ میں ڈیپتھ سنسنگ کیمرہ اور فیس آئی ڈی فیچر کو رکھا گیا ہے۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزیسٹنٹ بھی ہے۔ فون میں ایچ ڈی آر ، ڈولبائے ویژن ، ایچ ڈی آر 10 ، 120 ہرٹز ٹچ سینسنگ ، تھری ڈی ٹچ ، وائڈ کلر سپورٹ اور فیس آئی ڈی فیچر بھی دیا گیا ہے۔یہ کمپنی کا تیز ترین آئی فون ہے اور اس میں موجود چپ مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ کمپنی کا پہلا آئی فون ہے جس میں ڈول سم فیچر دیا گیا ہے۔یہ فون آئی او ایس 12 آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی بیٹری پچھلے سال متعارف کرائے گئے آئی فون ایکس سے 30 منٹ زیادہ ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ کی بات کی جائے تو پشت پر 12 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں جن میں آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ٹروٹون سینسر دیا گیا ہے۔پورٹریٹ موڈ اور پس منظر کو دھندلانے والے سافٹ ویئر کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل کا ہے۔ کمپنی نے ہیڈ فون جیک کو ڈیوائس کا حصہ نہیں بنایا۔ آئی فون ایکس ایس کو 64 جی بی ، 256 جی بی اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 999 ڈالر ، 256 جی بی کے ساتھ 1149 ڈالر اور 512 جی بی کے ساتھ 1349 ڈالر ہے۔ فون کو جمعے سے پری آرڈر کیلئے پیش کردیا جائے گا اور اس کی دستیابی 21 تاریخ سے ہوگی۔
 

شیئر: