Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصلی اور جعلی چاجر میں فرق کرنا سیکھیں

اسمارٹ فون رکھنے والے بیشتر افراد کو بیٹری چارجنگ کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔ چارجر کے خراب ہونے کے بعد نیا چارجر خریدتے وقت قوی امکان ہوتا ہے کہ وہ جعلی ہو۔اگر چارجر اصلی نہ ہو تو بیٹری کی کارکردگی ، اسٹوریج کی گنجائش اور بیٹری کی مجموعی زندگی پر برا اثر پڑتا ہے۔مختلف کمپنیوں کے جعلی چارج پکڑنے کے لیے یہ آسان ٹپس ذہن میں رکھیں۔ سام سنگ کمپنی کا چارجر خریدتے وقت اگر اس پر اے پلس اور میڈ ان چائنا لکھا ہوا ہو تو اس کے جعلی ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ آئی فون کے جعلی چارجرز کی بھی مارکیٹ میں بھرمار ہے البتہ اصلی چارجر پر ڈیزائنڈ بائے ایپل ان کیلیفورنیا لکھا ہوتا ہے جبکہ جعلی چارجر پر ایپل کے لوگو کی رنگت بھی غیر معمولی حد تک گہری ہوتی ہے۔ شیاؤمی کمپنی کے چارجر کو خریدتے وقت اس بات کو جانچیں کہ چارجر کی لمبائی 120 سینٹی میٹر سے کم تو نہیں۔ اگر لمبائی اس سے کم اور ایڈاپٹر بڑا ہے تو چارجر جعلی ہوگا۔ ہواوے کے چارجر کو جانچنے کے لئے چاجر میں موجود بارکوڈ انفارمیشن کو ایڈاپٹر پر پرنٹ انفارمیشن سے موازنہ کرکے دیکھیں۔ اگر دونوں میں فرق ہے تو چارجر جعلی ہوگا۔ گوگل کی جانب سے پکسل فون کیلئے فاسٹ چارجر متعارف کرائے گئے ہیں لہذا اگر چارجر جلدی بیٹری کو چارج نہ کرے تو اس کے جعلی ہونے کا قوی امکان ہے۔
 

شیئر: