Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا اسحاق ڈا ر کو ڈی پورٹ کرنے سے انکار

لندن...برطانیہ نے پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی ۔ موقف اپنایا کہ قانون میں گنجائش موجود ہے لیکن دونوں ممالک میں مجرمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں۔برطانیہ نے کہا کہ پاکستان باضابطہ طور پر حکومت سے رابطہ کرے۔ یاد رہے کہ سابق وزیرخزانہ پاکستان اسحاق ڈار عرصہ دراز سے ملک سے باہر مقیم ہیں اور آج کل برطانیہ میں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار کے حوالے سے یہ خبر بھی آئی تھی کہ ممکن ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لیں اور وہیں رہائش اختیار کر لیں۔کیونکہ اسحاق ڈار کے پاسپورٹ منسوخ ہونے کے بعد ان کا سیاسی پناہ لینے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے اور خود اسحاق ڈار بھی اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ برطانیہ میں مقیم سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس سفارتی پاسپورٹس تھے جو دفترخارجہ نے منسوخ کردئیے اور اس حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔

شیئر: