آپ کے کچن میں ہے جلد کی خوبصورتی کا راز
ہلدی ہر گھر میں موجود ہوتی ہے ۔ اس کی زخم کو منجمد کرنے کی صلاحیت سے سب بخوبی واقف ہیں ۔ انہی خصوصیات کے باعث یہ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں کے علاج میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے ۔ خوبصورت اور چمک دار جلد اور کیل مہاسوں سے نجات کیلئے ایک چمچ ہلدی ، تین چمچ دودھ ، دو چمچ آٹا اور تھوڑا سا شہد مکس کرکے مکسچر بنا لیں ۔ کیل مہاسوں کی صورت میں دودھ کی جگہ دہی کا استعمال کریں ۔ اس پیسٹ کو چہرے پر دس منٹ کے لئے لگا کر سادہ پانی سے دھو ڈالیں ۔ اس کے ساتھ ہی ناشتے میں آملیٹ بناتے ہوئے آدھا چمچ ہلدی ضرور ڈالیں ۔
جلد کو موسمی اثرات اور سورج کی تپش سے ہونے والے نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے دارچینی جادو کا سا کام کرتی ہیں ۔ نیویارک کے ماہرین جلد کے مطابق دار چینی خون کی گردش کو بہتر بناتی ہے اور جلد کی نشوونما میں مدد دیتی ہیں ۔ لہذا دن بھر میں چائے یا کھانے میں ایک چمچ دارچینی کا شامل کریں اور جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کریں ۔
جلد کی ضرورت سے زیادہ حساسیت کو ختم کرنے کے لیے سونف بہترین علاج ہے ۔ ماہرین کے مطابق روزانہ ایک سے چار گرام سونف ہمیں اپنے کسی بھی کھانے میں شامل کرکے کھانی چاہیے ۔ یہ نہ صرف جلد بلکہ بالوں کے لیے بھی بہت مفید ثابت ہوتی ہے ۔ اگر پانی میں سونف ملا کر ابال لیا جائے اور شمپو کے بعد اس سے سر دھویا جائے تو نہ صرف خشکی سے نجات ملتی ہے بلکہ گرتے ہوئے بال بھی رک جاتے ہیں ۔