پراٹھوں کو فریز کرنے کے لیے پراٹھے کو بیل کر دونوں طرف تیل لگا کر بٹر پیپر پر لگائیں . پھر اس پر دوسرا پر اٹھا رکھیں اور بٹر پیپر لگا کر فریج میں رکھیں .
آٹا گوندھتے وقت نمک اور پانی کے ساتھ دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل شامل کردیں تو روٹی نرم اور پھولی ہوئی بنے گی ۔
اگر بریانی کے چاول نیچے سے لگ جاتے ہیں تو انہیں لگنے سے بچانے کے لیے دیگچی کی تلی میں تیل اور دہی کی تہہ لگا کر اوپر سے چاول ڈالیں چاول نیچے نہیں لگیں گے .
مسور کی دال پکاتے ہوئے اگر اس میں ہلدی یا گھی شروع میں ہی ڈال دیں تو دال جلدی گل جائے گی۔
پالک ابالتے وقت اس میں چٹکی بھر کھانے کا سوڈا شامل کردیا جائے تو اس کی رنگت اور ذائقے میں فرق نہیں آتا۔
اگر آپ عام توے کو نان اسٹک توے میں بدلنا چاہتی ہے تو آلو یا پیاز کے ٹکڑے کو پہلے ہلکے گرم تیل میں بھگوئیں پھر اس پر نمک اور سرسوں کا تیل لگا کر توے پر اچھی طرح رگڑیں . آپ کا توا نان اسٹک توے میں تبدیل ہو جائے گا .
قیمے کی روٹی کو فریز کرنے کے لیے میدہ چھڑک کر بٹر پیپر پر رکھیں تاکہ وہ چپکے نہیں . اسے کچا یا پکا کسی بھی صورت میں فریز کیا جا سکتا ہے . ایک منٹ تک توے پر الٹ پلٹ کر فریز کر دیں تو کم از کم بیس دن تک خر اب نہیں ہوگی.