فاروق ستار کی جانب سے رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دینے اور پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کے بیانات پرٹویٹرصارفین بھی اپنے تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ فاروق ستار کا روایتی ڈرامہ ہے جب کہ کچھ کے مطابق فاروق ستار بھی تبدیلی کی جانب بہہ رہے ہیں۔
امتیاز حیدری نے لکھا : فاروق ستار کو سیاست ختم کر دینی چاہیے کیونکہ اب ایم کیو ایم مردہ ہوچکی ہے۔
علی خان نے ٹویٹ کیا : فاروق ستار نے ایک بار پھر اپنی عادت کے مطابق رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ کوئی ان سے یہ پوچھے کہ انہوں نے اپنی والدہ کے اجازت لے لی تھی کیونکہ کئی بار وہ اپنا فیصلہ یہ کہہ کر تبدیل کر چکے ہیں کہ ان کی امی نے کہا ہے۔
شعیب نے کہا : فاروق ستار کے استعفے کو نہیں مانتے۔ جو بھی تحفظات ہیں انہیں دور کریں گے۔ رابطہ کمیٹی۔ لیٹ نائٹ ڈرامے کے لیے سب تیار ہو جائیں۔
نمرہ شیخ نے ٹویٹ کیا : ایم کیو ایم والوں فاروق ستار صاحب جا نہیں رہے ، فاروق ستار صاحب جا چکے ہیں۔
کریم خان نے کہا : فاروق ستار نے ایم ایم کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف والو آپ لوگوں نے پہلے ہی عامر لیاقت کو اپنے ساتھ شامل کرکے غلطی کر لی ہے اب اس چھوٹے بھیم کو شامل مت کر لینا۔
شہزاد حسن نے سوال کیا : سننے میں آ رہا ہے فاروق ستار صاحب پی ٹی آئی کو پیارے ہو رہے ہیں؟
زوہیب نے کہا لگتا ہے : فاروق بھائی بھی تبدیلی کی طرف جانے والے ہیں۔