Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور: وکلا بار روم میں گولیاں چل گئیں

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ وکلا بار روم میں کی گئی، جس کی زد میں آجر یوسف ریاض نامی ایڈوکیٹ، کینٹین کا ملازم اور نامعلوم شخص زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی جس نے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے بند کرا دیئے اور لوگوں کی آمد و رفت عارضی طور پر رک گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے ۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیاتھا، تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
 
 

شیئر: