Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلا غیر ملکی دورہ‘ شاہ محمود قریشی کہاں پہنچ گئے؟

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے قیام کے بعد شاہ محمود قریشی کا بطور وزیر خارجہ یہ افغانستان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس دوران وہ اعلیٰ قیادت اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور خطے میں قیام امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی افغان صدر کو وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیر خارجہ کا اپنے پہلے دورے کے لیے کابل کا انتخاب پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔
 

شیئر: