Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغان پولیس کو تربیت دینے کی پیشکش

کابل... پاکستان نے افغان پولیس اور قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کو تربیت دینے کی پیشکش کی ہے ۔ افغانستان کے دیگر شراکت داروں کے ہمراہ افغان امن عمل اور مفاہمت کے لئے تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کااعادہ اور افغان مہاجرین کی باوقاروطن واپسی اورآباد کاری کی ضرورت پر زوردیاہے۔ پاک،افغان وزرائے خارجہ نے جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کی سیکیورٹی اوراسے فعال بنانے کے حوالے سے امورجلدنمٹانے پراتفاق کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے ہفتہ کو کابل کادورہ کیا۔ افغان صدرمحمداشرف غنی،چیف ایگزیکٹوڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور اپنے افغان ہم منصب صلا ح الدین ربانی سے ملاقات کی۔وزیرخارجہ نے افغان قیادت سے ملاقات کے دوران آگاہ کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ تجارت کے فروغ اورزمینی رابطوں کے شعبوں میں تعلقات بڑھانے کیلئے کام کرے گی ۔انہوں نے افغانستان میں پائیدا رامن کی غرض سے حکومت کی طرف سے قومی اتفاق رائے کی کوششوں میں حمایت کا یقین دلایا ۔وزیرخارجہ نے افغان صدراشرف غنی کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

شیئر: