Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجرتی ناقدین سے نمٹنا ضروری ہے، العیسیٰ

ریاض .... رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل او رسربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ مشکوک ایجنڈے کی بنیاد پر اجرتی ناقدین کے خلاف ٹھوس موقف اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے المعہد العالی للدعوة میں پی ایچ ڈی کا وائیو ا لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ حد سے زیادہ بڑھ جائیں، تنقید اور اشتعال انگیزی کو اپنی پہچان بنالیں ان کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ بعض ممالک اور عالمی تنظیموں کے سرخ نشان سے تجاوز کرجانے پر خاموشی بڑی غلطی ثابت ہوگی۔ اس سے انہیں ریاستی خودمختاری پر حملوں کی جرات مل جائیگی۔ العیسیٰ نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر ایک زاویہ نظر سے حتمی فیصلہ کسی طور درست نہیں۔
 

شیئر: