Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چار کیمروں والا ہواوے مائیمانگ 7 متعارف‎

ہواوے کمپنی نے نیا مڈ رینج اسمارٹ فون مائیمانگ 7 متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، ڈوئل سم سپورٹ ، 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، 12 این ایم کرن 710 اوکٹا کور پراسیسر اور 6 جی بی ریم دیا گیا ہے۔ فون کا انٹرنل اسٹوریج 64 جی بی ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش سپورٹ کے ساتھ 20 میگا پکسل کا پرائمری کیمرہ اور 2 میگاپکسل کا سیکنڈری سنسر شامل ہے۔ فون کے فرنٹ پر بھی ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے کیمرے شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3750 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں ڈوئل فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے۔فون کی قیمت 2399 یان ہے اور اسے کالے ، نیلے اور سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی فروخت 15 ستمبر سے شروع ہو گی۔
 

شیئر: