جنوبی ابحر میں امریکی مردہ پایا گیا
جدہ .... یہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے بتایا ہے کہ جنوبی ابحر کے محلے میں ایک امریکی شہری اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔ ہلال احمر کا کہناہے کہ امریکی کی عمر 35برس ہے۔ اس نے جنوبی ابحر کے محلے میں کچھ وقت پہلے ہی کمرہ کرائے پر لیا تھا۔ اسکی نعش اسپتال منتقل کردی گئی۔ ابحر پولیس اس سلسلے کی مزید کارروائی مکمل کریگی۔