عبدالقدوس بزنجو گورنر بلوچستان ہونگے؟
اسلام آباد... گورنر بلوچستان کیلئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بلوچستان بنانے کیلئے اسلام آباد میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دیں۔عبدالقدوس بزنجو کو گورنر بنوانے کے لئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سرفہرست ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو بھی فیصلہ بدلنے کے لئے قائل کیا جارہا ہے۔نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر جوگیزئی کا راستہ روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ 12سال پرانا نیب مقدمہ بھی سامنے لایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کے گورنر بلوچستان بننے کی صورت میں ا سپیکر کا عہدہ پی ٹی آئی کے کسی ممبر کو دیا جائے گا۔