Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم ہاﺅس کی گاڑیوں کی نیلامی

 اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاﺅس میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل آج جاری ہے جبکہ یہ نیلامی 3 مراحل میں مکمل ہوگی۔ اس حوالے سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ گاڑیاں، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق دلچسپی رکھنے والے افراد کو کل رقم کا 10 فیصد پہلے جمع کرانا ہوگا جبکہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری وزارت داخلہ کے اجازت نامے سے مشروط ہے۔ واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 34 نان امپورٹڈ، 41 امپورٹڈ اور 27 گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعظم ہاو¿س کے زیر استعمال اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا تھا، اس کے علاوہ حکومت نے وزیراعظم ہاﺅس میں موجود 8 بھینسیں اور 4 ہیلی کاپٹرز بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 

شیئر: