نواز، مریم اور صفدر : پیرول میں توسیع یا دوبارہ جیل ؟
راولپنڈی: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت آج مکمل ہو جائے گی جس کے بعد انہیں آج شام تک لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے باعث ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والی تینوں اہم شخصیات کو پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 5 روز کی توسیع کیلئے آج درخواست دینے کا امکان ہے۔امید ہے کہ حکومت پنجاب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیرول پر رہائی کی مدت بڑھا دی جائے گی۔