Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترسیل زر پر فیس ملتوی نہ کہ منسوخ

ریاض .... مجلس شوریٰ کے ترجمان ڈاکٹر محمد المہنا نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں کے ترسیل زر پر فیس عائد کرنے کی تجویز واپس نہیں لی گئی۔ مجلس شوریٰ میں بدھ کو اس پر بحث ہونی تھی۔ بوجوہ ملتوی کردی گئی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ملتوی کرنے کا مطلب تجویز ختم کرنا نہیں۔ مجلس شوریٰ میں بہت سارے مسائل ایجنڈے پر بحث کیلئے تیار ہوتے ہیں۔ مفاد عامہ کے تحت ترجیحات کے پیش نظر ان پر بحث کبھی کبھار ملتوی کردی جاتی ہے۔
 

شیئر: