باب شریف کی دکانیں بند کرنے کاڈھونگ؟
جدہ ... ایک مقامی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ تارکین وطن نے الخاسکیہ اور باب شریف کی دکانیں بند ہوجانے کا ڈھونگ رچا تھا۔ دونوں بازاروں کی دکانیں بند نہیں ہوئیں معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں۔ دکانیں بند ہونے کی جو وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے وہ ایک دھوکہ ہے۔ یہ وڈیو ایسے وقت میں تیار کی گئی جب دکانیں نماز کی وجہ سے بند تھیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے اپنے دعوے کو درست ثابت کرنے کیلئے یہ بھی بتایا کہ جس وقت غیر ملکی باب شریف اور الخاسکیہ میں دکانیں بند ہونے کی وڈیو تیار کررہے تھے میں خود جان بوجھ کر وہاں کھڑا رہا تاکہ بعد میں یہ ثابت کرسکوں کہ یہ وڈیو جعلی ہے۔ نماز کے دوران تیار کی گئی تھی۔ مقامی شہری دکانوں پر کام کررہے ہیں۔ بڑے محنت اور تندہی سے سعودائزیشن کے ہدف کو کامیاب بنا رہے ہیں۔