کویت: فیملی وزٹ ویزے کی مدت3ماہ کردی گئی
کویت:کویت میں فیملی وزٹ ویزے کی مدت3ماہ کے لئے ہوگی۔ کویت میں ہر غیر ملکی اپنی فیملی کو 3ماہ کے لئے کویت بلا سکتا ہے۔ وزارت داخلہ منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکریٹری جنرل شیخ فیصل النواف نے تمام ذیلی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ کویت میں مقیم تارکین کے لئے وزٹ ویزوں کا اجرائ ایک ماہ کے بجائے3کے لئے ہوگا۔ فیملی وزٹ ویزے پر غیر ملکی کی صرف بیوی اور بچے شامل ہیں۔ نیا فیصلہ جمعرات کو کیا گیا تھا اور اس پر نفاذ اتوار سے ہوا ہے۔ ہدایت کے مطابق جن غیر ملکیوں کو گزشتہ دنوں ایک ماہ کے لئے فیملی وزٹ ویزے جاری ہوئے ہیں وہ ان میں 3ماہ کی توسیع کرواسکتے ہیں۔ فیملی وزٹ ویزے کے علاوہ دیگر تمام ویزوں کا اجرائ پہلے کی طرح ایک ماہ کے لئے ہوگا۔اس میں والدین، بہن، بھائی اور دیگر رشتہ دار بھی شامل ہیں۔
-
کویت کی تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں