Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے تعزیتی ریفرنس

محمد عرفان شفیق۔ کویت
کویت میں پاکستان مسلم سینٹر (ن) کویت، لیبر ونگ اور یوتھ ونگ کویت کی جانب مادر جمہورت کلثوم نوازکے ایصال ثواب و بلندرجات کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی، سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران و کارکنان، کویت میں سماجی تنظیموں کے صدور کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کویت کے قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
  • کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کلثوم نواز کی جمہوریت کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ کلثوم نواز کی رحلت ہم سب کیلئے باعث رنج و الم ہے۔ دکھ کے ان لمحات میں ہم شریف خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محترمہ کلثوم نواز نے مشکل وقت میں پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی اور پارٹی کا شیرازہ بکھرنے نہیں دیا۔ مسلم لیگ کا ہر کارکن اپنی قائد کے لئے غمگین ہے۔ رب تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔ تقریب کے اختتام پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: