Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں مسرت اور خوشیاں کم ہوتی جارہی ہیں

واشنگٹن.... ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا میں خوشی و مسرت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی تنظیم گیلپ کے اس جائزے میں سامنے آیا ہے کہ مجموعی طور پر دنیا کو اس وقت ضرورت سے زائد ذہنی دباو¿، تفکرات اور اداسیوں نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ دنیا بھر میں انسانوں کو آج جو پریشانیاں لاحق ہیں وہ گزشتہ ایک دہائی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اس سروے میں پرتشدد تنازعے کی وجہ سے وسطی افریقی ملک (سی اے آر) کو سب سے ناخوش مقام قرار دیا گیا۔ اسی طرح عراق کو عدم مسرت کے حامل ملکوں میں دوسرا مقام حاصل ہے۔

شیئر: