کشمیری شہید کی بے حرمتی قابل مذمت ہے،سید وقار حسین گردیزی
نمائندہ اردو نیوز۔ عجمان
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری اور معروف قانون دان سید وقار حسین گردیزی ایڈووکیٹ کی جانب سے ظہرانہ تقریب میں سردار جاوید یعقوب ‘راجہ اسد ‘سید ابرار ‘کاظمی ‘خواجہ فاروق ‘حافظ محمد صدیق اور میزبان تقریب سید وقار حسین گردیزی ایڈووکیٹ شامل تھے۔اس موقع پروقار حسین گردیزی نے کہا کہ حالیہ جو کشمیر کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں دکھا جا رہا ہے کہ ہندوستانی فوجی ایک کشمیر ی کو شہید کر کے اس کی لاش سڑکوں پر گھسیٹ کر بے حرمتی کر رہے ہےں،ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت ہند سے کہتے ہیں کہ کشمیر یوں کے ساتھ زیادتیاں بند کی جائیں۔
-
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں