Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کندرہ کے ہوٹل میں آتشزدگی

جدہ..... مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا ہے کہ جدہ کے الکندرہ محلے میں واقع 8منزلہ ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی قابو پالیا گیا۔ آگ ہوٹل کی تیسری منزل کے ایک کمرے او رہال میں لگی تھی۔ دھواں بالائی منزلوں میں پھیل گیا تھا۔ 91 مسافروں کو ہوٹل سے نکال کر محفوظ جگہ منتقل کردیا گیا جبکہ عملے کو ایمرجنسی راستے سے نکالا گیا۔23افراد متاثر ہوئے تھے جائے وقوعہ پر ہی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کردیا گیا۔
 

شیئر: