حلیم ، روایت اور لذت کا بھرپور امتزاج
اجزاء:
گوشت(بغیر ہڈی کا)ایک کلو
دلیا آدھاکپ
چنے، مسور اور مونگ کی مکس دال ایک کپ
چاول ایک مُٹھی(مکس دال اور چاول رات بھر کے لیے بھگو دیں)
پیاز آدھا کلو
ادرک ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
ادرک حسبِ ضرورت(باریک کاٹ لیں)
ہری مرچیں چارعدد(باریک کاٹ لیں)
ہرا دھنیا ایک گڈی
لیموں دو عدد (رس نکال لیں)
ہلدی چائے کاآدھا چمچ
سُرخ مرچ پاؤڈر حسبِ ذائقہ
گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
پیازدو عدد(فرائی کرلیں)
تیل ایک کپ
ترکیب:سب سے پہلے گوشت کا قورما تیار کرکے رکھ دیں اور ساتھ ہی مکس دال اور چاول گرائنڈ کرلیں۔اب دوسری پتیلی میں حسبِ ضرورت پانی لےکر اس میں دلیا ،نمک اور دال والا آمیزہ ڈال کر گلنے کے لیے رکھ دیں۔جب گل جائے، تو اچھی طرح گھوٹ لیں۔پھرقورماشامل کرکے چمچ کی مدد سے اچھی طرح مکس کر کے دوبارہ حسبِ ضرورت پانی ڈال کر درمیانی آنچ پرپکنے دیں۔تمام اجزاء یک جان ہوجائیں، توایک بار پھرگھوٹ لیں۔آخر میں فرائی پیاز،ادرک ،ہری مرچیں،ہرا دھنیااور لیموں چھڑک دیں۔مزیدار حلیم تیار ہے .