سری سانتھ بگ باس چھوڑ کر چلے گئے
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سابق ہندوستانی کرکٹر سری سانتھ بگ باس سیزن 12 میں بھی اپنے منفی رویے سے باز نہ آئے۔ہند میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا متنازعہ شو ”بگ باس سیزن 12“ طویل انتظار کے بعد شروع ہوگیا ۔ اس میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار سری سانتھ گیم کے دوسرے دن ہی اپنے منفی رویے کی وجہ سے بگ باس کے گھر میں دیگر ساتھیوں سے جھگڑ پڑے ۔سری سانتھ نے شو میں شامل ایک لڑکی کے کردار پر تنقید کی جس پر لڑکی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری تربیت کرنا چھوڑیں اور اپنے منفی رویے کی فکر کریں، جس پر سری سانتھ آگ بگولہ ہوگئے اور دیگر کھلاڑیوں کے لاکھ روکنے کے باوجودوہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔