Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم وطنی تقریبات میں سگریٹ نوشی پر پابندی

ریاض...محکمہ تفریحات نے یوم وطنی کی تقریبات کے منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی پروگرام میں سماجی اہداف کے منافی کوئی حرکت نہ ہو۔ سگریٹ نوشی نہ ہو۔ تقریب کی جگہ صاف ستھری ہو۔ سگریٹ نوشی کیلئے کوئی ایک جگہ مختص کی جاسکتی ہے۔ تقریب کے دوران کوئی بھی سگریٹ نوشی کا مجاز نہ ہو۔ عکاظ اخبار کے مطابق ایک پابندی یہ بھی لگائی گئی ہے کہ منتظمین اور شائقین سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ پروقار لباس کی پابندی کریں۔ بچوں کی ذمہ داری انکے سرپرستوں کی ہوگی۔ جو لوگ بھی اپنے ہمراہ بچے لائیں گے وہی انکے ذمہ دار ہونگے۔
 

شیئر: