Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بند

کراچی: بڑے اور چھوٹے شہروں سمیت ملک کے تمام دیہی علاقوں میں آج 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے۔اس حوالے سے ملک بھر میں سیکورٹی سخت ہے اور کئی شہروں میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند جبکہ حساس علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کررکھے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے ۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ، سرگودھا، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر میں موبائل فون سروس کہیں جزوی اور کہیں مکمل طور پر معطل ہے جو جلوسوں کے اختتام پر بحال کی جائے گی۔
 

شیئر: