دورہ سعودی عرب کامیاب رہا،عمران خان
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔ عدالتیں خودمختار ہیں، عدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ عمران خان نے پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں نوازشریف کی رہائی، منی بجٹ پرعوامی ردعمل اور دورہ سعودی عرب ومتحدہ عرب امارات سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں عمران خان کے دورہ سعودی عرب پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا۔انہوں نے کہا کہ کمزور معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کے پہلے 100بعد واضح عوامی تبدیلی نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور پرتیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عدالتیں خودمختار ہیں۔عداتی فیصلوں پریقین رکھتے ہیں۔ حکومت ہرعدالتی فیصلے کوآئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے۔ادارے آزاد ہوں گے توبااثر افراد کیخلاف بھی کاروائی ہوسکے گی۔انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کرپشن اس ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے۔ عام آدمی کی زندگی کوبہترکرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔