نیویارک۔۔۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے تنازعات کے شکار ممالک میں بچوں کی ا سکول سے غیر حاضری پر تشویش ظاہر کی ہے۔بحران زدہ ممالک میں 5 سے 17 سال کی درمیانی عمر کا ہر تیسرا بچہ ا سکول نہیں جا رہا۔ یونیسیف کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس صورتحال سے دنیا بھر میں قریب 104 ملین بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے زیادہ خراب حالات نائیجر، وسطی افریقی جمہوریہ، جنوبی سوڈان اور اریٹیریا کے ہیںاور ان ممالک میں بچوں کی تعلیم سے دوری کی اہم ترین اور بڑی وجہ غربت ہے۔