بنگلہ دیشی ملازمہ تیسری منزل سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئی
جمعرات 20 ستمبر 2018 3:00
جدہ- - - - بنگلہ دیشی گھریلو ملازمہ جدہ کی 5منزلہ عمارت کی تیسری منزل سے زمین پر چھلانگ لگانے کے باوجود زندہ بچ گئی، مقامی پولیس اور ہلال احمر کے اہلکاروں نے اسے طبی معائنے کیلئے اسپتال پہنچایا۔ معائنے سے پتہ چلا کہ اسے تیسری منزل سے گرنے کے باوجود کوئی زخم وغیرہ نہیں آیا۔ مقامی کفیل نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کی 31سالہ بنگلہ دیشی ملازمہ نے الصفاء محلے کی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ملازمہ زمین پر پڑی ہوئی پائی گئی البتہ اس کے جسم پر بظاہر چوٹ کا کوئی نشان نہیں تھا۔