Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم انڈسٹری میں واپس آ رہی ہوں‘ شلپا

ہندوستانی اداکارہ شلپا شیٹی بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم انڈسٹری سے دور ہیں ۔اب ان کا بیٹا بڑاہو گیا ہے جس کے بعد وہ دوبارہ بالی وڈ میں انٹری کیلئے تیار ہیں ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی اچھے کردار کی آفر ہو ئی تو وہ پھر سے اداکاری کرنا چاہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی دیکھ بھال کی وجہ سے ان کا اداکاری کو وقت دینا مشکل تھا تا ہم اب وہ اداکاری کے لئے وقت نکالنے کی پوزیشن میں ہیں۔ واضح رہے اداکارہ شلپا شیٹی آخری مرتبہ 2007 میں فلم ”اپنے “میں نظر آئی تھیں۔
 

شیئر: