ہند نے ایشیا کپ میں پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرادیا ۔ اس موقع پر صارفین نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں ۔
ہارون کہتے ہیں: ہم نے چیمپیئنز ٹرافی جیتی لیکن اب ہار گئے ۔ کیا ہمارے لئے چیمپیئنز ٹرافی جیتنا کافی تھا؟
رضوان حیدر کہتے ہیں: یاد رکھیں کہ پاکستان اےک میچ ہارا تھا اور پھر فائنل میں دھوم دھڑکے سے پہنچا تھا ۔
کومل رضا طنز کرتی ہیں :” ہیلو انڈیا !چیمپیئنز ٹرافی یاد ہے ناں؟
رضوان حیدر کا ٹوئٹ ہے: چیمپیئنز ٹرافی جیسا معاملہ ان شاءاللہ یہاں بھی ہو گا ۔ پاکستان پہلا میچ ہار ا تھا لیکن فائنل جیت گیا تھا ۔ باقی آپ خود سمجھ لیں ! ویسے انڈیا دبئی میں اچھا کھیلا۔
کریم جہاں ٹوئٹ کرتے ہیں : چیمپیئنزٹرافی کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ہم نے وہاب ریاض کو ڈراپ کر دیا تھا،اسکے بعد سے سب اچھا چلتا رہا ۔ اب یہی اقدام عامر کے خلاف لینا چاہئے، دیکھیں کیا ہوتا ہے ؟
انوخاں کہتے ہیں: چیمپیئنز ٹرافی والا سین ہونے ولا ہے ۔ تاریخ خود کو دہرا رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا! ہم تمہیں فائنل میں دیکھ لیں گے ۔
عبدالجمید خان مروت کہتے ہیں: کسی جدوجہد کے بغیر پہلا میچ ہارنا تکلیف دہ امر ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی ٹیم اب تک چیمپیئنز ٹرافی کی جیت کے نشے میں ہے ۔