# بنگلہ دیش/ افغانستان میچ
ایشیا کپ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرادیا۔لوگوں نے دل کھول کر ٹوئٹ کیا۔
خان احمد لکھتے ہیں: افغان کھلاڑی راشد خان کی عمر صرف 20سال ہے جبکہ مجیب کی عمر 17سال، ان دونوں نے کمال کردیا۔ اگر یہ لوگ کسی دوسرے ملک میں ہوتے تو اب تک کہاںکے کہاں پہنچ چکے ہوتے۔
جاگرتی شکلا ٹویٹ کرتی ہیں: افغانستان کے کھلاڑی قابل عزت و احترام ہیں۔ انکا کھیل شاندار تھا ۔ جنگ زدہ افغانستان میں موجودہ حالات میں اس قدر اچھا کھیلنا حیرت زدہ ہے۔
عاشق اللہ رحیم زئی ٹویٹ کرتے ہیں: کرکٹ ہی افغانستان جیسے ملک کیلئے خوشیوں کا پیغام لاتی ہے۔ ایسا ملک جو کئی عشروں سے محروم ہے۔
عالم ایم میاں کہتے ہیں: پاکستانیو!تیار ہوجاﺅ، بڑے کھلاڑی تم سے کل ٹکرانے والے ہیں۔
احمد کہتے ہیں: افغانستان آہستہ آہستہ دوسری بڑی ایشیائی کرکٹ ٹیم بن گیا۔ وہ اب کسی بھی وقت سری لنکا، بنگلہ دیش اور پاکستان کو ہراسکتا ہے۔
حامد مدوخیل کہتے ہیں :یہ صرف کرکٹ ہی کی جیت نہیں بلکہ یہ افغان جنگ جیتنے والی خوشی ہے۔ اب جیت کا مقصد دہشتگردی کی شکست ہے۔ یہ ان لوگوں کی شکست ہے جنہوں نے افغانستان میں دہشتگردی شروع کی ۔ یہ شہیدو ںکی جیت ہے۔
حباءافغان کہتی ہیں: راشد خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہاں راشد کو سالگرہ کی مبارکباد۔
خرم کہتے ہیں: ہم صرف پاکستان کو ہرانا چاہتے ہیں۔ ایشیا کپ اتنا اہم نہیں۔
خانم کا ٹویٹ ہے: راشد خان ون ڈے کی تاریخ میں اپنی سالگرہ پر نصف سنچری بنانے اور 2وکٹیں لینے والا پہلا کھلاڑی ہے۔
سعد کہتے ہیں: ہم (پاکستان ) 2017ءمیں گروپ مرحلے میں ہارے لیکن فائنل میں ہند سے انتقام لے لیا۔ 2018ءمیں پھر یہی ہوا اور اب ان شاءاللہ فائنل میں انتقام لیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭